پیپلزپارٹی میثاق جمہوریت کی دھجیاں اڑا رہی ہے ، خواجہ سعدرفیق

پیپلزپارٹی میثاق جمہوریت کی دھجیاں اڑا رہی ہے ، خواجہ سعدرفیق

اسلام آباد: اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے واک آؤٹ کیا تو خواجہ سعد رفیق نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا ۔ انہوں نے کہا کہ  افسوس اس بات پر ہے کہ پیپلزپارٹی میثاق جمہوریت کی دھجیاں اڑا رہی ہے ، بجٹ سیشن میں اپوزیشن لیڈر کی تقریر براہ راست دکھانے پر تیار ہیں لیکن اس کے لیے کوئی طریقہ کار تو طے کیا جائے ۔پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی اپوزیشن کاخظاب براہ راست نہیں دکھایاگیا ۔
انکا کہنا تھا  کہ گزارش کی تھی کہ ایوان میں ہنگامہ آرائی سے گریز کریں لیکن اپوزیشن نے آج ایوان کاتقدس پامال کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی ۔اپوزیشن لیڈر کی تقریر براہ دکھانے پر آمادہ ہے لیکن آج پوری اپوزیشن لیڈر کو براہ راست دکھانے کامطالبہ کردیا گیا۔ سب سے زیادہ افسوس پیپلزپارٹی پر ہے جو میثاق جمہوریت کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 2002 سے بجٹ سیشن کی کارروائی براہ راست نہیں دکھائی جارہی ،،پیپلزپارٹی ،پی ٹی آئی کی ہمنوا نہ بنے ۔

مصنف کے بارے میں