ماہ صیام میں یہودی اشرار کی جانب سے قبلہ اول کی مسلسل بے حرمتی کا سلسلہ جاری

02:35 PM, 1 Jun, 2017

مقبوضہ بیت المقدس : فلسطین میں ماہ صیام کے باوجود یہودی اشرار کی جانب سے قبلہ اول کی مسلسل بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 150 یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر نام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
’قدس پریس‘ کی رپورٹ کے مطابق سوموار کو دن کے پہلے حصے میں پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 100سے زائد یہودی آباد کار باب المغاربہ سے داخل ہوئے اور کئی گھنٹے مسجد میں گھومنے پھرنے کے بعد باب السلسلہ سے باہر نکلے۔
اس موقع پر اسرائیلی پولیس کی طرف سے یہودیوں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔قدس پریس کے مطابق شام کے وقت پھر دسیوں یہودی آباد کار قبلہ اول میں داخل ہوئے۔ ان میں یہودی طلباءاور ان کے مذہبی رہنما بھی شامل تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں