لاہور: عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ بھی ان کو بچانے کے لئے میدان میں آ گئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہونے ان کا کہنا تھا 15 سال پرانی دستاویزات ڈھونڈ نکالیں ہیں اب جائیں اصل چوروں کو پکڑیں۔
عمران خان نے جمائما سے بنی گالہ اراضی کی خریداری کیلئے رقوم کی منتقلی کا ریکارڈ مانگا تھا اور جمائما نے انہیں ریکارڈ کی فراہمی میں مکمل تعاون کا یقین دلایا تھا۔
اس سے پہلے عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کی منی ٹریل سے متعلق بیان کی تصدیق کر دی تھی۔ جمائما نے عمران خان کے ٹوئٹ کو دوبارہ شیئر کیا اور ساتھ ہی کہا کہ یہ سچ ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں