دبئی: مستقل سفر کرنیوالے افراد کو روزہ نہیں چھوڑنا چاہیئے،مفتی اعظم

01:55 PM, 1 Jun, 2017

 دبئی اسلامک افئیر ز انیڈ چیڑیٹیبل ایکٹیویٹز ڈپارٹمنٹ ( آئی اے سی اے ڈی) کے مفتی اعظم ڈاکٹر احمد مشائل نے کہا ہے کہ اگر کوئی شخص گھر سے 78کلومیٹر دور تک کا سفر کر رہا ہو تو اسے چاہیئے کہ روزہ نہ رکھے۔

لیکن اگر کوئی مستقل سفر کرتا ہو ، تو اسے چاہیئے کہ روزہ نہ چھوڑے۔ ڈاکٹر احمد مشائل کہتے ہیں کہ ایک شخص جو دبئی میں چار دن زےادہ رہتا ہے تو اس کو روزہ رکھنا ضروری ہے ۔ لیکن اگر وہ چار دن سے کم رہتا ہے تو اس پر روزے نہ رکھنے کی سہولت ہے ۔بلکہ وہ نمازیں بھی کسر ہی ادا کریگا ۔ مستقل سفر کرنیوالے افراد کی بارے میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے میں کئی دن لگ جاتے تھے ۔

سفری مشکلات کے پیش نظر ان کو روزے چھوڑنے کی پابندی تھی ۔ لیکن چونکہ آج کل سفر کی جدید سہولیات حاصل ہیں تو ایسے اشخاص جو مستقل بنےادوں پر سفر کرتے ہیں۔ ان کو روزہ رکھنا افضل ہے۔

مزیدخبریں