نواز شریف اور ملک میں ہوتے تو لوگ پوجا کرتے: نہال ہاشمی کی نئی ویڈیو

01:52 PM, 1 Jun, 2017

اسلام آباد: مسلم لیگ نون کے نہال ہاشمی کی جذباتی تقریر کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے۔ احتساب کرنے والوں پر یلغار کا کھلم کھلا اعلان کر دیا۔ نہال ہاشمی کا کہنا ہے نوازشریف کسی اور ملک میں ہوتے تو لوگ ان کی پوجا کرتے لیکن سازشی عناصر کو چھوڑیں گے نہیں۔

اس سے پہلے ویڈیو میں نہال ہاشمی نے شریف خاندان سے حساب لینے والوں پر پاکستان کی زمین تنگ کر دینے کی دھمکی دی تھی۔ نہال ہاشمی کی سیاسی مخالفین پر یلغار نئی بات نہیں سندھ کی گورنر شپ چھوڑنے کے بعد عشرت العباد بھی ان کا نشانہ بنے تھے۔

گزشتہ روز سینیٹر نہال ہاشمی کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ اور دھمکی آمیز تقریر کا وزیراعظم نواز شریف نے نوٹس لے لیا  تھا جبکہ نہال ہاشمی کی بنیادی پارٹی رکنیت بھی معطل کر دی گئی۔

ہاشمی کا استعفیٰ

بعد ازاں نہال ہاشمی نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا جبکہ سینیٹ سیکریٹریٹ نے اس بات کی تصدیق کی کہ اسے نہال ہاشمی کا استعفیٰ موصول ہو گیا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے بھی نہال ہاشمی کی دھمکی آمیز تقریر کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ پاناما کیس عملدرآمد بینچ کے پاس بھیجنے کی ہدایت کی تھی۔ اٹارنی جنرل اور نہال ہاشمی کو بھی عدالت میں پیش ہونے کے لیے نوٹسز جاری کر دیے گئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں