اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کا اجلاس کے دوران احتجاج کرنا کوئی انوکھی بات نہیں لیکن اس بار انہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران صدر مملکت ممنون حسین کے خطاب کے موقع پر ایوان میں سیٹیاں بجاتے رہے اور خوب ہلا گلا بھی کرتے رہے۔
مزید پڑھیں: قومی ترقی کو متنازع بنانے کی ہر کوشش ناکام بنا دیں گے: صدر
اجلاس کے دوران سروسز چیفس کےقریب مہمانوں کی گیلری کے پاس جا کر جمشید دستی نے سیٹیاں بجائیں جبکہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سمیت تمام سروسز چیفس بھی جمشید دستی کی طرف دیکھتے رہے۔
واضح رہے آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر مملکت ممنوں حسین کے خطاب کے دوران اپوزیشن ارکان نے ایوان میں پلے کارڈ اٹھا کر احتجاج کیا۔ تقریر کے دوران اپوزیشن نے گو نواز گو کے نعرے لگانا شروع کر دیئے اور ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: انشاء اللہ حکومت 5 سال پورے کرے گی، وزیراعظم
گزشتہ روز بھی اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کیا تھا اور باہر ہی اجلاس لگا لیا تھا جس میں مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کے متنازعہ بیان کے خلاف متفقہ قرارداد بھی منظور کی گئی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں