نئی دہلی: بالی وڈ اداکار ورون دھون نے کہا ہے کہ سلمان خان میری والدہ کو لالی ماں کہہ کر پکارتے ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ورون دھون فلم فئیر کے نئے سیلیبرٹی چیٹ شو” فیمسلی فلم فیئر “ کے اگلے مہمان ہوں گے .
جس میں وہ اپنے کیریئر اور زندگی کے مختلف پہلوﺅں کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔ اداکار ورون دھون نے پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ سلمان بھائی میری والدہ کو لالی ماں کہہ کر پکارتے ہیں اور ان کے ہاتھ کے بنے کھانوں کے شوقین ہیں۔