بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ سے 3شہری زخمی

11:25 AM, 1 Jun, 2017

راولپنڈی: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کرکے 3 شہریوں کو زخمی کردیا جبکہ پاک فوج نے بھی بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ اطلاعات آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے بٹل، جندروٹ اور تتہ پانی سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔ بھارتی فوج نے منڈھول، ناکر، لچیال اور درہ شیرخان کے دیہات میں سول آبادی کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں 3 شہری زخمی ہوگئے۔

بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پر پاک فوج نے بھی بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا ہے۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کی بڑھتی ہوئی لہر سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کے لیے بھارتی سرکار ایل او سی پر بلاجواز فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رکھے ہوئے ہے جب کہ پاک فوج بھی دشمن کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔

مزیدخبریں