ایرانی بارڈر کے قریب پاکستانی زائرین کی بس میں آتشزدگی سے 5 افراد جھلس گئے

10:32 AM, 1 Jun, 2017

تربت:ایران سے واپس آنیوالی زائرین کی بس میں ایرانی بارڈر کے قریب آگ لگ گئی جس سے 5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق جس بس میں آگ لگی وہ زائرین کی تھی جو زیارت کی غرض سے ایران گئے ہوئے تھے اور ان کا تعلق بھکر سے بتایا جاتا ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق ضلع بھکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بس کو ضلع تربت میں آگ لگ گئی جس کے بعد ریسکیوٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جھلسنے والے 5 افراد کو تربت کے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ آگ لگنے کے نتیجے میں بس مکمل طور پر جل گئی۔اطلاعات کے مطابق بس میں خواتین اور بچوں سمیت 72 افراد سوار تھے جن کا تعلق بھکر سے بتایا گیا۔

مزیدخبریں