جدہ: ٹرانسپورٹ کمپنیوں اوبراور کریم میں غیرملکی ورکرملازمت حاصل نہیں کرسکتے،حکام

09:49 AM, 1 Jun, 2017

ریاض: سعودی وزارت لیبراور پبلک اتھارٹی نے حال ہی میں دستاویزات پر دستخط کیے ہیں جس کے بعد اب ملک میں معروف کار ٹرانسپورٹ کی برینڈزاوبر اور کریم میں غیرملکی ملازمین ملازمت حاصل نہیں کرسکیں گے۔ 

العریبیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے اس اقدام کا مقصد سعودی عرب کے مقامی شہریوں کواگلے تین سال میں 200,000 ملازمتیں مہیا کرنا ہے۔ ان ملازمتو ں میں پارٹ اورفل ٹائم دونوں شامل ہیں۔ اس معاہدے کے مطابق سعودیوں کوخصوصی ٹریننگ پروگرام بھی مہیا کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں