ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی اپنے شوہر اور ٹیم کے ہمراہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے دور دراز علاقے میں سفر کر رہی تھیں کہ اسی دوران خراب موسم کے باعث ان کا طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا، پائلٹس نے بروقت مہارت کا ثبوت دے کر تمام مسافروں کو بچالیا۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر بتایا کہ وہ اپنے شوہر اور ٹیم کے ہمراہ مہاراشٹرا کے دور دراز علاقے میں پرائیویٹ طیارے میں سفر کر رہی تھیں کہ اسی دوران موسم اچانک خراب ہوگیا اور بارش کی وجہ سے انہیں شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔ اچانک موسم خراب ہونے کی وجہ سے پائلٹس نے بھی دعائیں مانگنا شروع کردیں جس کی وجہ سے ہمیں لگا کہ اب بچنے کی کوئی امید نہیں ہے۔
سنی لیونی نے پائلٹس کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بڑی مہارت کے ساتھ کریش لینڈنگ کی اور تمام مسافروں کو بحفاظت زمین پر اتار لیا۔
Have to thank the pilots 4doing such an amazing job getting us through&alive. But You know it's bad when the pilot starts praying mid air!
— Sunny Leone (@SunnyLeone) May 31, 2017
کریش لینڈنگ کے بعد سنی لیونی نے اپنی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے شوہر اور ٹیم کے تمام ممبران کو دکھایا اور بتایا کہ سب لوگ خیریت سے ہیں۔ کریش لینڈنگ کے بعد سنی لیونی اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک گاڑی میں بذریعہ سڑک واپس ممبئی کا سفر کر رہی ہیں اور 6 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود وہ گھر نہیں پہنچ سکیں۔
Thank the lord we are all alive! Our private plane almost crashed through bad weather. Counting our stars and driving home! Thank you God! pic.twitter.com/9jhTQ1arHX
— Sunny Leone (@SunnyLeone) May 31, 2017