خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے دو الگ الگ  آپریشنز ، 9 دہشت گرد مارے گئے

10:49 PM, 1 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی:خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے دو الگ الگ  آپریشنز میں 9 دہشت گرد مارے گئے۔ 

 آئی ایس پی آر کے مطابق    خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے دو الگ الگ  آپریشنز میں 9 دہشت گرد مارے گئے۔مطلوب دہشتگرد نجیب عرف عبدالرحمان، اشفاق عرف معاویہ بھی مارے گئے۔ 
 

آئی ایس پی آر کے مطابق  سکیورٹی فورسز نے  خیبر  کے علاقے تیراہ  میں خفیہ  اطلاعات پر  آپریشن کیا اس آپریشن میں نو دہشت گرد مارے گئے۔ 

  دہشت گرد قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں پر حملوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق  ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

مزیدخبریں