وزیراعظم شہباز شریف کل دوروزہ سرکاری دورے پرتاجکستان جائیں گے

وزیراعظم شہباز شریف کل دوروزہ سرکاری دورے پرتاجکستان جائیں گے

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کل دوروزہ سرکاری دورے پرتاجکستان جائیں گے۔ وزیراعظم تاجک صدر اور وزیر اعظم سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ مختلف شعبوں میں معاہدوں اورمفاہمت کی یادداشتوں پربھی دستخط کرینگے۔

وزیراعظم سےدوشنبہ میں تاجک صدر امام علی رحمان،، وزیراعظم قاہر رسولزادہ اورمجلسی اولی محمدطائر زویر ذوکر زادہ سے ملاقات ہوگی، یہ دورہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان باقاعدہ اعلیٰ سطح تبادلوں کا حصہ ہے۔

اس ملاقات میں علاقائی رابطوں، تجارت، عوام سے عوام کے رابطوں اور توانائی کے ساتھ ساتھ کثیر الجہتی امور پر تعاون کے شعبوں میں فریق پر بات چیت ہوگی اور مختلف شعبوں میں معاہدوں اورمفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کرینگے۔


ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کل دوروزہ سرکاری دورے پرتاجکستان جائیں گے، وزیراعظم تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کی دعوت پردورہ کررہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں