اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کاکہنا ہےکہ پی ٹی آئی ڈیل نہیں کرے گی۔ اسد قیصر نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی ڈیل نہیں کرے گی۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے خلاف کیسز میں کوئی جان نہیں ہے۔ پی ٹی آئی پرامن جماعت ہے، ہر چیز آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر کرے گی۔
انہوں نے کہاکہ پارٹی چھوڑنے والوں سے متعلق فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔ ہمارے خلاف پلانٹڈ پروپیگنڈا شروع کیاگیاہے۔ جمہوریت پر یقین رکھنے والی قوتیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہوجائیں۔