جماعت اسلامی کا مہنگی بجلی کیخلاف 12 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان

جماعت اسلامی کا مہنگی بجلی کیخلاف 12 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان

لاہور:جماعت اسلامی نے مہنگی بجلی کیخلاف 12 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کاکہنا ہےکہ  12 جولائی کو اسلام آباد میں مہنگی بجلی  اور ٹیکسز کے خلاف  دھرنا دیں گے۔ 
ان کامزیدکہناہے کہ  حق دو تحریک کا آغاز ہوچکا،  اب دھرنے میں بیٹھ کر ہی حکومت سے بات ہوگی ۔


 حافظ نعیم الرحمان  نے کہا، ظالمانہ بجٹ کیخلاف ملک گیر ہڑتال پر مشاورت کررہے ہیں.حافظ نعیم الرحمنٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کرپٹ حکمرانوں کے ہاتھوں میں نہیں دے سکتے، عوام کی آواز سے آواز ملائیں گے، 12 جولائی کو اسلام آباد میں مطالبات کی منظوری تک دھرنا دیا جائے گا، اگر حکومت نے روکا تو وہ بھگتے گی۔

حافظ نعیم الرحمنٰ کا مزید کہنا تھا کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ دوبارہ الیکشن ہونے چاہئیں، تو جب ہمارے پاس فارم 45 ہے تو دوبارہ الیکشن کیوں کرانے چاہئیں۔

مصنف کے بارے میں