حکومت عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے،شاہد خاقان عباسی کا 500 ارب روپے کا ترقیاتی فنڈز دینے کا دعویٰ درست نہیں:عطا تارڑ

06:17 PM, 1 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ   حکومت باتوں پر نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے،شاہد خاقان عباسی کا 500 ارب روپے کا ترقیاتی فنڈز دینے کا دعویٰ درست نہیں ہے۔عطا تارڑ نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ  حکومت باتوں پر نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے،شاہد خاقان عباسی کا 500 ارب روپے کا ترقیاتی فنڈز دینے کا دعویٰ درست نہیں  ہے۔

حکومت اصلاحات کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے، حکومت باتوں پر نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے اور اپنے اخراجات کم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ملک و قوم کی بہتری چاہتے ہیں اور انہوں نے حکومتی اخراجات کم کرکے دکھائے، ڈاؤن سائزنگ اور رائٹ سائزنگ پر کمیٹی قائم کی گئی ہے، حکومت اپنے اخراجات جتنے کم کر سکتی تھی کر دیے ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ  پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کا عمل شروع کردیا گیا ہے، ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کا کام جاری ہے جبکہ کابینہ کے ارکان نے تنخواہ لے رہے ہیں اور نہ مراعات۔ وزیر اعظم کی ذاتی کاوشوں سے سولر پینلز پر کوئی ٹیکس نہیں لگا، نصابی کتابوں پر کوئی نہیں لگا، پنشنرز اور کھاد کے شعبے پر ٹیکس نہیں لگا، خیراتی ہسپتالوں پر کوئی ٹیکس نہیں لگا، جبکہ اسٹاک مارکیٹ کا تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ بجٹ میں درست اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

مزیدخبریں