کراچی :سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ فوری طور پر مستعفی ہوجائیں،ایم کیو ایم پاکستان کو نفرت اور تعصب کی سیاست کا شوق چڑھا ہے۔ شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری فوری طور پر مستعفی ہوجائیں،ایم کیو ایم پاکستان کو نفرت اور تعصب کی سیاست کا شوق چڑھا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے نفرت کی سیاست کو بڑھائیں، شہید ذوالفقار بھٹو کیخلاف بات کرنے پر متحدہ قومی موومنٹ معافی مانگے، متحدہ نفرت انگیز اور تعصب کی سیاست کا باب بند کرے، ہم نہیں چاہتے آپ نفرت اور بدتمیزی کی سیاست بڑھائیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ خالد مقبول کا کوٹا سسٹم کی بات کرنا مناسب نہیں، ایم کیو ایم پاکستان کو نفرت اور تعصب کی سیاست کا شوق چڑھا ہے، سندھ کے بیشتر مسائل کی ذمہ دار ایم کیو ایم ہے، کوٹا سسٹم بہت سوچ سمجھ کر لایا گیا تھا، تاکہ دور دراز علاقوں کو موقع ملے۔