پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی

05:34 PM, 1 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام  آباد:پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی کردی گئی۔  ماہ جولائی کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ۔

یاد رہے کہ جون میں ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 2 ہزار 7 سو 68 روپے کا تھا۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت 234 روپے 72 پیسے مقرر کر دی گئی۔

 اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جولائی کیلئے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 769 روپے 66 پیسے مقرر کی گئی ہے ۔

مزیدخبریں