بارش کے بعد مگر مچھ سڑک پر نکل آیا، ویڈیو وائرل

04:33 PM, 1 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

مہاراشٹر:بارش کے بعد مگر مچھ سڑک پر نکل آیا اس کی  ویڈیو وائرل ہوگئی۔ 

بھارت میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، ایسے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بارش کے باعث مگر مچھ سڑک پر نکل آیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع رتناگیری کی سڑکوں پر ایک مگرمچھ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

مگرمچھ کو مقامی لوگوں نے سڑک پر مٹر گشت کرتے ہوئے دیکھا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مگرمچھ سڑک پر چلتے ہوئے آیا اور لوگ اسکی ویڈیو بنانے میں مصروف ہوگئے۔
 سڑک پر مگرمچھ کی مٹر گشت نے ہنگامہ برپا کیا۔کچھ لوگوں نے ہمت کرکے مگرمچھ کو ایک ویران مقام کی طرف جانے پر مجبور کیا اور ساتھ ہی محکمہ جنگلی حیات کے اہلکاروں کو بھی مطلع کردیا۔ اہلکاروں نے مگرمچھ کو پکڑ کر دوبارہ دریا میں ڈال دیا۔

مزیدخبریں