پیرس: فرانس میں انتخابات کے پہلے مرحلے میں انتہائی دائیں بازو کی تارکین وطن مخالف جماعت نے سب سے زیادہ 33 فیصد ووٹ حاصل کر لئے۔
بی بی سی نے پیر کو فرانس کی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری سرکاری نتائج کے حوالہ سے بتایا کہ میرین لی پین کی قیادت میں نیشنل ریلی ( آر این ) اور اتحادیوں نے 33 فیصد ووٹ کئے، اس کے بعد بائیں بازو کے نیو پاپولر فرنٹ نے 28 فیصد اور صدر ایمانوئل میکرون کی زیر قیادت اتحاد نے صرف 20 فیصد ووٹ حاصل کئے۔
فرانس کے موجودہ صدر ایمانویل میکروں کے لئے یہ ایک بڑا دھچکا ہے جنہوں نے گزشتہ ماہ یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات میں نیشنل ریلی (آر این) کے ہاتھوں اپنے امیدواروں کی شکست کے بعد قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیا تھا۔
بائیں بازو کے نیو پاپولر فرنٹ اور میکرون کے سینٹرسٹ الائنس دونوں کے رہنماؤں نے باہمی تعاون کا اعلان کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ وہ آئندہ اتوار کو ہونے والے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں نیشنل ریلی کے امیدواروں کے خلاف ایک دوسرے کے امیدواروں کے حق میں دستبردار کر دیں گے ۔