سکاٹ لینڈ سے شکست ، ویسٹ انڈیز کی ٹیم ورلڈکپ سے باہر

07:17 PM, 1 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

ہرارے:  زمبابوے میں کھیلے جا رہے  آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز 2023ء میں سپر سِکس کے تیسرے میچ میں سکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔اس طرح  دو بار کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ 2023ء کے کوالیفائنگ راؤنڈ سے بھی باہر کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اچھا کھیل پیش نہ کر سکی اور 44ویں اوور میں اپنی ساری وکٹیں گنوا بیٹھی، سکاٹ لینڈ کو جیت کیلئے 182 رنز کا آسان سا ہدف ملا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب ہولڈر نے سب سے زیادہ 45 رنز کی اننگز کھیلی، رومیریو شیفرڈ 36 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے جبکہ برینڈن کنگ نے 22 رنز کی اننگز کی کھیلی۔

سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے 182 رنز کا ہدف 43.3 اوورز میں حاصل کرلیا، سکاٹ لینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز میتھیو کراس نے ناقابلِ شکست 74 رنز کی اننگز کھیلی، برینڈن میکولن 69 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے اور میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔
 

مزیدخبریں