انتخابات کیلئے تیاریاں تیز، انتخابی نشان الاٹ کرنے کیلئے سیاسی جماعتوں سے درخواستیں طلب 

04:00 PM, 1 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : عام انتخابات قریب آتے ہی الیکشن کمیشن  نے تیاریاں تیز کردی ہیں۔ آئندہ عام انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان الاٹ کرنے کیلئے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔ 

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں آئندہ عام انتخابات میں شرکت کرنے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواستیں جمع کرائیں۔ پارٹی سربراہ کے دستخط کے ساتھ 19 جولائی تک درخواستیں جمع کرائی جائیں۔ 

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ درخواستیں وصول ہونے کے بعد الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کی اہلیت کا فیصلہ کرے گا۔ صرف درخواست جمع کرانے والی سیاسی جماعتیں آئندہ عام انتخابات میں حصہ لے سکیں گی۔ 

مزیدخبریں