دبئی : سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے دبئی میں قیام کی مدت میں اضافہ کردیا ہے۔ نوازشریف ابھی دبئی میں مزید چند اہم ملاقاتیں کریں گے۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم کی ابھی متعدد اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں ۔ ملاقاتوں میں پاکستان کے معاشی نظام کی بہتری کے لیے صلاح مشورے ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف عید سے قبل دبئی پہنچے تھے۔ مریم نواز بھی ان سے ملنے دبئی پہنچی ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی دبئی میں ان سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔