آئی ایم ایف کی خواہش پوری کرنے کیلئے حکومت نے عید قربان پر غریب کی قربانی کردی

10:49 AM, 1 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: حکومت نے اوگرا کی سفارش پر پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے اور ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے سات روپے کا اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ 

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کیا اور بتایا کہ یکم جولائی سے 15 جولائی کی رات تک ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 50 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اوگرا نے قیمتیں کم سے کم رکھنے کی سفارش کی تھی جس پر وزیراعظم سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کافی اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے سات روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں