عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی سہیلی فرح گوگی کو غیر قانونی پلاٹ الاٹ کرنے پر 2 افسر گرفتار 

عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی سہیلی فرح گوگی کو غیر قانونی پلاٹ الاٹ کرنے پر 2 افسر گرفتار 
سورس: File

فیصل آباد: اینٹی کرپشن نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سہیلی فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کو فیصل آباد اکنامک زون میں دس ایکڑ انڈسٹریل پلاٹ غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے پرفیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے سابق سی ای او اور سیکرٹری کو گرفتار کرلیا ہے ۔

اینٹی کرپشن کے مطابق (فیڈمک) کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسررانا یوسف اور سیکرٹری سپیشل اکنامک زون کمیٹی مقصود احمد  پر فرح گوگی کو فیصل آباد سپیشل اکنامک زون میں انتہائی قیمتی دس ایکڑ زمین کوڑیوں کے بھاؤ الاٹ کرنے کا الزام ہے۔

حکام کے مطابق ملزمان پر فرح گوگی اور انکی والدہ کی کمپنی المعز ڈیری کو غیر قانونی طور پر 60 کروڑ مالیت کا پلاٹ صرف 8 کروڑ 30 لاکھ روپے میں الاٹ کیا۔

انڈسٹریل پلاٹ حاصل کرنے کیلئے فرح گوگی کے شوہر احسن جمیل گجر نے دو ارب کی جعلی گارنٹی دی،،اینٹی کرپشن فرح گوگی اور احسن جمیل گجر کے اثاثوں کی چھان بین بھی کر رہی ہے۔

اینٹی کرپشن فیصل آباد ریجن نے ملزمان کے مقدمہ درج کرلیا ہے تین رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کیس کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

مصنف کے بارے میں