جون میں مہنگائی نے 13 سال کا ریکارڈ توڑ دیا، عوام کی چیخیں 

جون میں مہنگائی نے 13 سال کا ریکارڈ توڑ دیا، عوام کی چیخیں 
سورس: File

اسلام آباد: پاکستان میں جون کے مہینے میں مہنگائی کی شرح 21.3 فیصد کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ملک میں مہنگائی کی شرح کے اعداد و شمار ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔

جون کے مہینے میں مہنگائی کی شرح 13 برس میں بلند ترین سطح پر ہے۔ فروری 2009 میں ملک میں مہنگائی کی شرح 21.07 ریکارڈ کی گئی تھی تاریخی مہنگائی پر عوام شدید پریشان ہیں اور موجودہ حکومت کے خلاف ان میں شدید غم وغصہ ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے چیخیں نکلوا دی ہیں۔ 

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان میں جون کے مہینے میں مہنگائی کی بلند شرح کی وجہ ملک میں پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ ہے جس کا اثر ٹرانسپورٹ کے کرایوں، کھانے پینے اور دوسری چیزوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کی صورت میں سامنے آیا ہے۔

پاکستان میں مئی کے 27 تاریخ سے لے کر 30 جون تک ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 99.15 روپے اور ڈیزل کی قیمت 132.39 روپے بڑھائی گئی ہے۔ مٹی کا تیل اس عرصے میں 104.26 روپے فی لیٹر بڑھا۔

مصنف کے بارے میں