خالد مقبول صدیقی کا فون ، فاروق ستار کی ایم کیو ایم میں واپسی 

08:28 PM, 1 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: ایم کیو ایم کے سابق ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار کی ایم کیو ایم میں واپسی ہوگئی ہے۔ خالد مقبول صدیقی اور فاروق ستار میں رابطہ ہوا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے کنویئنر خالد مقبول صدیقی نے ڈاکٹر فاروق ستار کو فون کیا اور انہیں بہادر آباد اجلاس میں شمولیت کی دعوت دی جس کے بعد  خالدمقبول صدیقی اور ڈاکٹر فاروق ستار کا ملکر کام کرنے پر اتفاق ہوا ۔ 

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں ہونے والے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

مزیدخبریں