ٹرین زیادتی کیس، میڈیکل میں شواہد نہ ملنے پر خاتون بیان سے منحرف 

09:35 AM, 1 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: سر سید ایکسپریس کے سیکیورٹی گارڈز پر زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون تحقیقات کے دوران شواہد نہ ملنے کے بعد اپنے بیان سے منحرف ہو گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی سے راولپنڈی جانے والی سر سید ایکسپریس میں بغیر ٹکٹ سوار فائزہ نامی خاتون نے دو سیکیورٹی گارڈز پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا تھا۔ 
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی گارڈز کو حراست میں لئے جانے کے بعد میڈیکل میں زیادتی کے شواہد نہ ملنے پر خاتون زیادتی کے بیان سے ہی منحرف ہو گئی ہے۔ 
خاتون نے تحقیقات کے دوران بتایا کہ سیکیورٹی گارڈز اس سے فحش باتیں کر کے تنگ کر رہے تھے اس لئے غصے میں پولیس کو کال کر کے زیادتی کا جھوٹ بولا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرین میں خاتون نے سیکیورٹی گارڈز پر زیادتی کا الزام عائد کیا تھا جس پر خاتون کا میڈیکل کروایا گیا۔ 
ریلوے پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون ٹرین میں بغیر ٹکٹ کے سفر کر رہی تھی جبکہ سیکیورٹی گارڈز نے ٹکٹ نہ ہونے پر خاتون کو پکڑا تو اس نے زیادتی کا الزام لگا دیا۔ 

مزیدخبریں