قومی سلامتی کیلئے حکومت اور اپوزیشن جماعتیں پاک فوج کیساتھ کھڑی ہیں:وزیر داخلہ 

10:46 PM, 1 Jul, 2021

 اسلام آباد :وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی کیلئے حکومتی اور تمام جماعتیں پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہیں ۔

 جمعرات کو پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ میرے خیال میں قومی سلامتی کے مسئلے پر حکومت اور اپوزیشن کی تمام پارٹیاں ایک ہیں ۔


شیخ رشید نے کہا  تمام جماعتوں نے تجاویز ملک کیلئے دی ہیں ، تمام لوگوں کا ایجنڈا ہے اور انہوںنے کہاہے کہ ہم ملک کی سلامتی کیلئے پوری طرح پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور قومی سلامتی کے ہر مسئلے پر ہم اکٹھے ہیں ۔

مزیدخبریں