کراچی: جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو صحت یابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
مولانا فضل الرحمان گذشتہ ایک ہفتے سے بیماری کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے اور آج ڈاکٹروں نے ان کی طبیعت تسلی بخش قرار دے کر ہسپتال سے فارغ کر دیا۔
جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کو ہسپتال کے عملے نے الوداع کیا اور گلدستہ بھی پیش کیا۔
ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان آج رات اسلام آباد روانہ ہوں گے اور وہ 4 جولائی کو سوات میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے جلسے میں شرکت کریں گے۔