وفاقی حکومت کی جانب سے تعمیراتی شعبے کے لیے دی گئی ایمنسٹی اسکیم ختم ہو گئی

07:08 PM, 1 Jul, 2021

اسلام آباد:وفاقی حکومت کی جانب سے تعمیراتی شعبے کے لیے دی گئی ایمنسٹی  سکیم ختم ہو گئی، حکومت اگر ایمنسٹی سکیم میں توسیع چاہتی ہے تو اس کے لیے قانون سازی کرنا پڑے گی یا آرڈیننس لانا ہو گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف سے رئیل اسٹیٹ شعبے میں ایمنسٹی سکیم میں توسیع کے لیے بات چیت شروع کر رکھی ہے،گزشتہ دو ماہ سے زیادہ عرصے میں وزیراعظم کنسٹرکشن پیکج میں 447 ارب روپے مالیت کے 1252 تعمیراتی منصوبوں کی رجسٹریشن ہوئی،اگر اس منصوبے میں توسیع نہ کی گئی تو تعمیراتی پیکج کے تحت ای پورٹل پر رجسٹریشن بند کر دی جائیگی تاہم بلڈرز اور لینڈ ڈویلپرز کے لیے فکسڈ ٹیکس کی سہولت 31 دسمبر 2021 تک جاری رہے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پراجیکٹس کی تکمیل 30 ستمبر 2023 تک اور ہاؤسنگ یونٹس اور پلاٹس کی خریدنے کی مدت 30 مارچ 2023 تک جاری رہے گی۔

مزیدخبریں