عید 20 جولائی کو ہوگی، 6 چھٹیاں ملیں گی

06:27 PM, 1 Jul, 2021

دبئی : متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ 20 جولائی کو ہوگی ۔ یواے ای میں عید پر 6 چھٹیوں ہوں گی۔ 

اماراتی اخبار خلیج ٹائمز کے مطابق محکمہ اسلامی امور کا کہنا ہے کہ یوم عرفات ممکنہ طور پر 19 جولائی بروز پیر ہوگا جبکہ عید الاضحی 20 جولائی کو ہوگی ۔ 

20 جولائی کو عید ہونے پر پر اماراتی شہریوں کی 6 چھٹیاں ہوں گی ۔ 19 سے 22 جولائی تک عید کی چھٹیاں ہوں گی جبکہ 23 اور 24 جولائی کو ہفتہ وار چھٹی ہے۔ 

دوسری طرف پاکستان میں عید الاضحیٰ 21 جولائی بروز بدھ ہونے کا امکان ہے۔ 

مزیدخبریں