لاہور: وحدت کالونی میں ایک برطانیہ پلٹ لڑکی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کا پولیس نے مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔
متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ والد کی وفات پر برطانیہ سے لاہور آئی تھی اور سوتیلی والدہ سے تلخ کلامی کے بعد لڑکی والد کے دوست کے گھر چلی گئی جہاں والد کے دوست کے بیٹے نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ لڑکی کے مطابق لڑکے نے میری مرضی کے بغیر بارہا مجھے اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا جس پر میں نے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروا دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ زیادتی کی تصدیق کے لیے متاثرہ لڑکی کا بھی میڈیکل کرایا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل لاہور میں پولیس نے نواب ٹاؤن کے علاقہ پی سی ایس آئی آر فیز 2 میں واقع ایک گھر میں میاں بیوی کی لاشيں برآمد کی تھیں۔ ہلاک ہونے والے میاں بیوی کی شناخت حسن اور کاٸنات کے ناموں سے ہوئی۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں کی لاشیں الگ، الگ کمروں سے برآمد ہوئی ہیں، حسن کی لاش پنکھے سے لٹک رہی تھی اور بیوی دوسرے کمرے میں بیڈ پر مردہ حالت میں پائی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور اس واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کر دیا۔