ایمریٹس ائر لائنز نے مسافروں کے لئے نئی ہدایات جاری کردیں

05:32 PM, 1 Jul, 2021

 دبئی :  ایمریٹس ایئرلائن نے مسافروں کیلئے سفری ہدایت نامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ تمام مسافر اپنی پرواز سے 3گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچیں اور دبئی ایئرپورٹ پرغیر معمولی رش سے بچنے کیلئے مسافر وقت کا خیال رکھیں۔

ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا تھا کہ 3گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچنے سے سیکیورٹی چیکنگ اور بورڈنگ کارڈ کااجراوقت پر ہوسکے۔

واضح رہے کہ دبئی ایئرپورٹس انتظامیہ نے ٹرمینل ون کو دوبارہ مسافروں کے لیے کھول دیا ہے۔کورونا کی وجہ سے ٹرمینل ون گزشتہ سال 25 مارچ کو بند کیا گیا تھا۔ 

مزیدخبریں