پاکستان اوربھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ

05:22 PM, 1 Jul, 2021

اسلام آباد:پاکستان اوربھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کردیا گیا ۔ بھارت کی جانب سے فہرست پاکستان ہائی کمیشن نیو دہلی کے حوالے کی گئی۔

نیونیوز کے مطابق پاکستان اوربھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان نے فہرست بھارتی کمیشن اسلام آباد کے حوالے کی جس کے مطابق پاکستان میں کل 609 بھارتی قیدی موجود ہیں۔ قیدیوں میں 51 سویلین اور 558 فشرمین شامل ہیں۔

بھارت کی جانب سے فہرست پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کے حوالے کی گئی جس کے مطابق بھارت میں 345 پاکستانی قید ہیں۔ پاکستانی قیدیوں میں 271 سویلین اور74 فشرمین شامل ہیں۔

مزیدخبریں