کراچی :گرمی کے ستائے عوام کیلئے محکمہ موسمیات نے بڑی خوشخبری سنا دی ،بارش برسانے والے بادلوں نے پنجاب کا رُخ کر لیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جہلم اور سہاوہ میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،گزشتہ دو ہفتوں سے جاری گرمی کی شدت نے عوام کو بے حال کر دیا ہے ،جس کے باعث پنجاب سمیت پاکستان کے کئی شہروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا، کشمیر،گلگت بلتستان اور پوٹھوہار میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک میں عمومی طور پر موسم شدید گرم اور کئی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔