آرمی چیف سے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم کی ملاقات

03:45 PM, 1 Jul, 2021

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم نے ملاقات کی ۔آرمی چیف نے پاکستانی مشن کی اقوام متحدہ میں خدمات کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور منیر اکرم کی ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی،ملاقات میں باہمی دلچسی اور علاقائی سیکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات میں افغانستان میں جاری مفاہمتی عمل اور تنازع کشمیر پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔آرمی چیف نے اقوام متحدہ میں منیر اکرم کی خدمات کی  تعریف کی ۔

مزیدخبریں