اسلام آباد :پارلیمنٹ میں ہونے والے قومی سلامتی کونسل کے اس اہم ترین اجلاس میںجہاں سیاسی اور عسکری قیادت پہنچ چکی ہے وہیں ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان پارلیمنٹ کے ہونے والے اس اہم اجلاس میں شریک نہ ہونگے ۔
وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے،قومی سلامتی کے اس اہم ترین اجلاس میں اپوزیشن کو قومی سلامتی کی صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا ،وزرات خارجہ کے مطابق قومی سلامتی کے امور پر قومی اتفاق رائے ہونا چاہیئے۔
پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اِن کیمرا اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے جب کہ اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق امور ایجنڈے کا حصہ ہوں گے، اس دوران افغانستان کی موجودہ صورتحال اور اس کے پاکستان پر اثرات کے حوالے سے بات ہوگی،عسکری قیادت کیساتھ ساتھ سیاسی قیادت کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے ،پرویزخٹک، بابراعوان، معیدیوسف، شیخ رشید پارلیمنٹ ہائوس پہنچ چکے ہیں ،جبکہچاروں وزرائے اعلیٰ بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔