بلاول بھٹو زرداری کی شہباز شریف سے ملاقات

03:20 PM, 1 Jul, 2021

 اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے بلاول بھٹو کی سربراہی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔ اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں ہونے والی میں ملاقات میں پی پی کے وفد شہباز شریف سے ان کے تایازاد بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ 

نیو نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  شہباز شریف سے تعزیت کے لئے قومی اسمبلی کے اپوزیشن چیمبر  آئے۔  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ان کے تایا زاد بھائی اور ہم زلف محمد طارق شفیع کے انتقال پر تعزیت کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سید یوسف رضا گیلانی اور شیری رحمان نے بھی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے تعزیت کی۔  اس موقع پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے ہمراہ خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف، مریم اورنگزیب اور اعظم نذیر تارڑ ،احسن اقبال، رانا ثنااللہ، حافظ اسعد محمود، رانا تنویر حسین، خرم دستگیر اور مصدق ملک بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں