دورہ اسرائیل سے متعلق بیان، زلفی بخاری کا بلاول بھٹو کیخلاف 100 ملین پاؤنڈ ہرجانے کا دعویٰ

02:46 PM, 1 Jul, 2021

اسلام آباد: وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری نے اسرائیل کے دورے سے متعلق بیان دینے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کیخلاف 100 ملین پاؤنڈ ہرجانے کا دعویٰ کر دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویبس سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں ذوالفقار بخاری نے لکھا کہ بلاول بھٹو زرداری کیخلاف ہتک عزت کی کاروائی کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔

زلفی بخاری نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ایسا کرنے سے وہ مسائل کھڑے ہو جاتے ہیں جو بلاول نہیں جانتے۔

مزیدخبریں