زندہ رہا تو صوبہ جنوبی پنجاب بنا کر رہوں گا، جہانگیر ترین کا اعلان  

01:52 PM, 1 Jul, 2021

ملتان: حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین نے جنوبی پنجاب سے الیکشن میں کامیاب ہونے والے لوگ بعد میں اسے بھول جاتے ہیں، میں اگر زندہ رہا تو صوبہ جنوبی پنجاب بنا کر رہوں گا۔

یہ بات انہوں نے ملتان میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے علاقے کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنے میں ہی برکت ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں اور ان کے رہنماؤں نے جنوبی پنجاب کیلئے بڑے بڑے وعدے کئے لیکن حقیقی کام کسی نے نہیں کیا۔

جہانگیرترین نے کہا کہ زندہ رہا تو جنوبی پنجاب صوبہ بنا کر رہوں گا۔ ہم سکولز اور کالجوں میں کمپیوٹر لیب بنا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ لودھراں پائلٹ پروجیکٹ پاکستان کا سب سے بڑا منصوبہ ہو گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کیلئے ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، صوبے کے قیام میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو ڈھونڈا جائے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کشمیری کی ’دختران ملت‘ کی سربراہ آسیہ اندرابی کو قید سے آزاد کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

مزیدخبریں