ماڈل نادیہ حسین کی ملازمہ کو ڈانٹ ڈپٹ ، ویڈیو وائرل

12:39 PM, 1 Jul, 2021

کراچی :اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کی ملازمہ کو جھاڑ پلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔ 

نادیہ حسین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنی ملازمہ کو بہت بری طرح سے ڈانٹ رہی ہیں۔ ویڈیو میں نادیہ حسین اپنی ملازمہ سے کہہ رہی ہیں کتنی بار تمہیں سمجھایا ہے کہ جب بجلی جھٹکے مارے تو پیچھے سے مین سوئچ آف کردیا کرو  لیکن تم ہر وقت موبائل میں لگی رہتی ہو۔

نادیہ حسین ملازمہ کو ڈانٹتے ہوئے مزید کہہ رہی ہیں کہ مہینے میں دوسری بار میری مشین جلی ہے صرف تمہاری وجہ سے۔ اس کے علاوہ نادیہ اپنی ملازمہ کو بجلی کا زیادہ بل آنے پر بھی ڈانٹتی ہوئی نظر آئیں۔ اور کوئی تیسرا شخص دروازے کے پیچھے سے ان کی یہ ویڈیو بنارہا ہے.

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکارہ نادیہ حسین کے ملازمہ کے ساتھ کیے جانے والے اس سلوک کی مذمت کی جارہی ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی لوگ ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے نادیہ حسین کو ملازمہ کے ساتھ اس طرح بات کرنے پر تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

لیکن  کچھ صارفین نادیہ حسین کے حق میں بھی بولتے ہوئے نظر آئے اور کہا کہ ملازمہ کی غلطی ہے جب اسے کہا گیا ہے کہ گھر کی چیزوں پر دھیان دو تو اس کا دھیان گھر کے بجائے موبائل پر ہے۔ غلطی پر ہی ڈانٹ پڑتی ہے۔ ایک اور صارف نے لکھا کام والی ملازمائیں بھی بہت تنگ کرتی ہیں

مزیدخبریں