اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے تعمیراتی شعبے کیلئے دی گئی ایمنسٹی سکیم آج ختم ہو گئی ہے جس میں مزید توسیع کیلئے اب قانون سازی کرنا ہو گی یا پھر آرڈیننس لانا ہو گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) سے رئیل سٹیٹ شعبے میں ایمنسٹی سکیم میں توسیع کیلئے بات چیت شروع کر رکھی ہے اور اگر حکومت ایمنسٹی سکیم میں توسیع چاہتی ہے تو اس کیلئے قانون سازی کرنا پڑے گی یا آرڈیننس لانا ہو گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کنسٹرکشن پیکیج میں 447 ارب روپے مالیت کے 1252 تعمیراتی منصوبوں کی رجسٹریشن ہوئی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ تعمیراتی پیکیج کے تحت ای پورٹل پر رجسٹریشن آج سے بند کر دی جائے گی تاہم بلڈرز اور لینڈ ڈویلپرز کیلئے فکسڈ ٹیکس کی سہولت 31 دسمبر 2021ءتک جاری رہے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پراجیکٹس کی تکمیل 30 ستمبر 2023ءتک اور ہاؤسنگ یونٹس اور پلاٹس کی خریدنے کی مدت 30 مارچ 2023 تک جاری رہے گی۔