بہاولپور: موٹر سائیکل سواروں نے 2 کمسن لڑکیوں کو اغواءکے بعد اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور پھر دونوں لڑکیوں کو راستے میں پھینک کر فرار ہو گئے، ایک لڑکی کے والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا تاہم ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے۔
پولیس کے مطابق بہاولپور کے تھانہ دھوڑ کوٹ کی حدود میں واقع بستی لوہاری والی کی رہائشی کمسن سمیرا بی بی اپنی سہیلی امیمہ بی بی کے ہمراہ سودا سلف لے کر پیدل گھر جا رہی تھی کہ راستے میں موٹر سائیکل سوار محمد اظہر اور محمد صدیق درکھان نے لڑکیوں کو گھر تک چھوڑنے کا جھانسہ دے کر اغواءکر لیا۔
دونوں ملزمان نے نامعلوم مقام پر لے جا کر دونوں لڑکیوں کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد راستے میں پھینک دیا اور فرار ہو گئے۔ زبردستی زیادتی کا نشانہ بننے والی سمیرا کے والد کی مدعیت میں تھانہ دھوڑ کوٹ نے مقدمہ درج کر لیا ہے، مگر پولیس ابھی تک ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی ہے۔