لیول ون کوچنگ کورس، خواتین کرکٹر حورینہ سجاد سمیت 26 امیدوار شریک ہونگے: پی سی بی  

10:20 AM, 1 Jul, 2021

کراچی: لیول ون کوچنگ کورس میں خواتین کرکٹر حورینہ سجاد سمیت 26 امیدوارشریک ہونگے جس کا آغاز کراچی سے ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلامیہ کے مطابق لیول ون کوچنگ کورس کا مرحلہ 1 سے 4 جولائی تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں مکمل کیا جائے گا۔

چا ر روزہ کورس نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے کوچز راحت عباس ،عمر رشید اور ریجنل کوچز اعظم خان اور طاہر محمد کے زیر نگرانی جاری رہے گا۔کورس کے اختتام پر شرکا کو اسائنمنٹس دی جائیں گی جو تین ماہ میں مکمل کرنی ہونگی،کامیابی سے اسائنمنٹس مکمل کرنے امیدواروں کو لیول کوچنگ مکمل کرنے کاسرٹیفیکٹ جاری کیا جائے گا۔

لیول ون کوچنگ میں شرکت کرنے والے امیداروں کو کوچنگ کے بنیادی اصولوں کے ساتھ کمیونیکشن اور پلاننگ کی مہارت دی جائے گی۔لیول ون کوچنگ کا اگلامرحلہ پشاور، راولپنڈی، ملتان میں اکتوبر ،نومبر اور دسمبر میں منعقد کیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کے اشتراک سے لیول 2+ اور لیول 3+ کورسز کی میزبانی کرے گا۔ مجوزہ کورسز ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں اس سال ستمبر میں منعقد ہونگے۔لیول 2 کوچنگ کورس کا آغاز اگلے سال فروری میں کیا جائے گا ،وینیو کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔

مزیدخبریں