راولپنڈی :بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجہ میں لیپا سیکٹر کے تلواڑی گائوں کا رہائشی ایک نوجوان لڑکا شہید ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گذشتہ رات بھارتی فوجیوں کی جانب سے سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آرٹلری، مارٹر گولوں اور بھاری ہتھیاروں کے ذریعے لائن آف کنٹرول کے ساتھ لیپا سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔
بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں تلواڑی گائوں کا رہائشی نوجوان لڑکا شہید ہو گیا۔ پاکستان آرمی کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا مئوثر جواب دیا گیا۔