عشق کو آزما کے دیکھ لیا ہے‘ مایا علی

11:29 AM, 1 Jul, 2020

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ انہوں نے عشق کو آزما کے دیکھ لیا۔

تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نامور اداکارہ مایا علی نے اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ عشق کو آزما کے دیکھ لیا۔انسٹاگرام پر جاری کردہ تصاویر میں اداکارہ ہلکے گلابی رنگ کا حسین لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے جیولری بھی پہن رکھی ہے۔

اداکارہ مایا علی نے 18 گھنٹے قبل اپنے انسٹاگرام پر یہ پوسٹ کی تھی جسے اب تک تقریباً 53 ہزار سے زائد مداح لائیک کرچکے ہیں، اور اس پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل مایا علی نےاپنے انسٹاگرام پر 4 ملین یعنی 40 لاکھ فالوورز ہونے پراپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا تھا، انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’4 ملین فالوورز ہونے پر میری طرف سے میری انسٹاگرام فیملی کے لیے میٹھا پیار۔

یاد رہے کہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز کی فہرست میں نامور اداکارہ ایمن خان سب سے آگے  ہیں جن کے اِس وقت 60 لاکھ سے زائد انسٹاگرام فالوورز ہیں۔

اِس فہرست میں دوسرے نمبر پر عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان ہیں جن کے انسٹاگرام پر 60 لاکھ فالوورز ہیں۔انسٹاگرام فالوورز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’مہر پوش‘ میں ’مہرو‘ کا کردار نبھانے والی عائزہ خان ہیں جن کے انسٹاگرام پر 59 لاکھ فالوورز ہیں۔

مزیدخبریں