سعودی عرب  مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی فراہمی رواں ماہ شروع کر دے گا

سعودی عرب  مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی فراہمی رواں ماہ شروع کر دے گا
کیپشن: Image Source: Govt Of Pakistan Twitter Account

اسلام آباد: پاکستان کو سعودی عرب  کی جانب سے مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی فراہمی رواں ماہ شروع ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق، سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو تیل کی مؤخر ادائیگیوں پر فراہمی رواں ماہ  شروع کردی جائے گی، سعودی عرب پاکستان کو ماہانہ 275 ملین ڈالر کا تیل فراہم کرے گا اور یہ سلسلہ 3 سال تک جاری رہے گا، 3 سال میں ملنے والے تیل کی مجموعی لاگت 9 ارب 90 کروڑ ڈالر ہے۔

 

دوسری جانب سعودی سفارت خانے نے پاکستان کو مؤخر ادائیگیوں پر تیل ک فراہمی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے گذشتہ اکتوبر میں پاکستان کے لیے معاشی پیکج کا اعلان کیا تھا، تیل کی صورت میں یہ امداد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کیجانب سے پاکستانی معیشت کے تعاون کے لیے ہے۔