لاہور :مریم نواز کی حکومت کی معاشی پالیسوں پر سخت تنقید، وزیر اعظم کو مخاطب کر کے کہا کہ خلق خدا تم سے پناہ مانگ رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق،ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی تقسیم کا خواب دیکھنے والوں کو کبھی تعبیر نہیں ملے گی، ایسی سازشیں ماضی میں ھی ہوتی رہیں ہیں۔
لیگی نائب صدر نے وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کھیل تماشے چھوڑو،بند ہوتے کارخانوں،بےروزگار مزدوروں کو دیکھو، فاقہ کشی پر مجبور عوام اور بد دعاؤں کےلیے اٹھےہاتھوں کو دیکھو ،خلق خدا تم سے پناہ مانگ رہی ہے۔
مسلم لیگ ن کی تقسیم کے خواب دیکھنے والو! اسکی تعبیر تمہیں کبھی نہ ملے گی انشاءاللہ! کھیل تماشے چھوڑو! بند ہوتے کارخانوں، بیروزگار ہوتے مزدوروں، فاقہ کشی ہر مجبور عوام اور بددعاؤں کے لیے اٹھے ہاتھوں کو دیکھو! خلق خدا تم سے پناہ مانگ رہی ہے! pic.twitter.com/vQUW2dFikv
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 1, 2019