فیصل آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کو منشیات فروشوں سے رابطوں کے الزام میں اے این ایف نے حراست میں لے لیا ، ذرائع کے مطابق رکن قومی اسمبلی کے ایسے منشیات فروشوں سے تعلقات تھے جو کہ دہشتگردوں سے رابطے میں تھے۔
تفصیلات کے مطابق اے این ایف حکام نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے رانا ثنا اللہ کو موٹروے سکھیکی کے مقام سے حراست میں لے لیا ، صدر مسلم لیگ ن پنجاب کو فیصل آباد سے لاہور جاتے ہوئے راستے میں حراست میں لیا گیا.
ایم این اے پر کالعدم تنظیموں سے رابطے اور مالی معاونت کے بھی الزامات تھے اس کے علاوہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں ہلاکتوں پر بھی ان کو مورد الزام ٹھہرایا جا چکا ہے ۔